چین: فضائی آلودگی کم کرنے کیلئے 26 تفریحی پارکس تعمیر کرنے کا فیصلہ


چین میں فضائی آلودگی کم کرنے کے لیے رواں سال 26 تفریحی پارکس تعمیر کیے جائیں گے۔

چینی حکام کے مطابق دارالحکومت بیجنگ میں چار جنگلات، متعدد چھوٹے پارکس اور گرین اسپیس تعمیر کی جائیں گی۔

رپورٹ کے مطابق 2021 میں پارکوں اور سبز مقامات میں 87 فیصد تک اضافہ ہوجائے گا۔

رواں سال واک اور ورزش کے لیے 100 کلو میٹر کے فاصلے پر گرین پاتھ وے بھی بنائے جائیں گے۔

بیجنگ میں 2021 میں مجموعی طور پر 10 ہزار 667 ہیکٹر جنگل کو شامل کیا جائے گا۔

چین میں فیوچر سٹی بنانے کی تیاریاں

خیال رہے کہ چینی شہر چینگ ڈو میں 4 اعشاریہ 6 اسکوائر کلومیٹر رقبے پر نئے شہر’ فیوچر سٹی‘ کی تعمیر بھی شروع کر دی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چینگ ڈو فیوچر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سٹی نامی شہر میں متعدد یونیورسٹیاں، لیبارٹریریز اور دفاتر بنائے جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق پراجیکٹ کے مختلف ڈیجیٹل خاکوں میں ایجوکیشنل پارک کی چھتوں پر سبزہ دکھایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق چین میں اس وقت متعدد نئے شہروں کی تعمیر کی جارہی ہے۔

حکومت کے تخمینے کے مطابق 2035 تک شہروں میں آبادی کی تعداد ایک ارب تک پہنچ سکتی ہے۔


متعلقہ خبریں