برطانیہ میں دریافت کورونا کی نئی قسم زیادہ جان لیوا ہے، ماہرین کا انکشاف


برطانوی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ برطانیہ میں دریافت کورونا کی نئی قسم زیادہ جان لیوا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ  کورونا وائرس کی نئی قسم نہ صرف زیادہ خطرناک ہے بلکہ یہ پرانی قسم کے مقابلے میں زیادہ جان لیوا بھی ہے۔

ماہرین نے برطانوی حکومتی ویب سائٹ پر نیا ڈیٹا جاری کیا ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق نئی قسم سے اسپتالوں میں داخلے اور موت کا خطرہ زیادہ بڑھ گیا ہے۔

خیال رہے کہ برطانیہ میں نئی قسم گزشتہ سال ستمبر میں سامنے آئی تھی۔


متعلقہ خبریں