بھارت بحرہند میں ایٹمی ہتھیاروں کے پھیلاؤ کا باعث ہے، شاہ محمود



کراچی: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت بحرہند میں ایٹمی ہتھیاروں کے پھیلاؤ کا باعث ہے، مودی سرکار کی ہندوتوا پالیسی خطے میں امن کے لیے خطرہ ہے۔

کراچی میں میری ٹائم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کے قیام کےلیے اقدامات کیے، 40 ممالک کا امن مشق میں شرکت خوش آئند ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنا اہم ہے، پانیوں کے مسائل پالیسی میکرز کے لیے چیلنج ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بلواکانومی ایک نیا نظریہ ہے جو مستقبل میں معیشت مستحکم کرنے میں معاون ثابت ہو گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اہم میری ٹائم اسٹیٹ ہے، ہماری نیوی امن کے فروغ کے لیے ہمیشہ آگے آگے رہی ہے۔ پاک بحریہ کا ایک جہاز اس وقت بھی افریقہ میں انسانی امداد کے مشن پر ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ گوادر پورٹ منصوبے گیم چینجز ہے جس سے نئے کاروبار اور کوسٹل انڈسٹریز کو فروغ ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ محل و قوع کے حساب سے اسٹریٹجک اہمیت رکھتا ہے۔


متعلقہ خبریں