منال خان کی منگنی ہو گئی؟

منال خان کی منگنی ہو گئی؟

فوٹو: فائل


پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی خوبصورت اداکاری اور معصومیت سے جگہ بنانے والی اداکارہ منال خان کی منگنی کی خبریں سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔

ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریلز ’پرچھائیں‘ اور ’کی جاناں میں کون‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی منال خان کو ان کی حقیقت سے قریب اداکاری اور مون موہنے انداز کی وجہ سے بہت پسند کیا جاتا ہے۔

کچھ عرصہ سے ان کے ساتھی اداکار احسن محسن اکرام کے ساتھ تعلقات کے بارے میں چہ مگوئیاں کی جا رہی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان، عاطف اسلم اور ایمن خان فوربز ٹاپ 100 ڈیجیٹل اسٹارز میں شامل

اب احسن محسن اکرام نے منال خان کی ایک تصویر فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جس سے اس تاثر کو تقریت مل رہی ہے کہ دونوں کی منگنی ہو گئی ہے۔

احسن محسن کی جانب سے شیئر کردہ تصویر میں منال خان نے بائیں ہاتھ کی رِنگ فنگر میں انگوٹھی پہن رکھی ہے اور اسی ہاتھ سے آدھا چہرہ چھپایا ہوا ہے۔

اداکار نے تصویر کے ساتھ ویلنٹائن ڈے کی مبارک باد دیتے ہوئے ’ویلن ٹائن ڈے مبارک‘ بھی تحریر کیا اور ساتھ ہی ہارٹ ایموجی بھی بنایا۔

خیال رہے کہ شوبز انڈسٹری کا یہ جوڑا سوشل میڈیا سمیت نجی تقریبات میں بھی ایک ساتھ نظر آتا ہے، اس جوڑے کی جانب سے ایک دوسرے کے لیے کُھل کر محبت کا اظہار بھی کیا جاتا ہے۔

احسن محسن کی جانب سے شیئر کردہ تصویر پر کئی صارفین نے کمنٹ کرکے استفسار بھی کیا کہ کیا آپ دونوں نے منگنی کر لی ہے تاہم دونوں میں سے کسی کی جانب سے اس سوال کا جواب نہیں دیا گیا۔


متعلقہ خبریں