محمد رضوان ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

محمد رضوان کرکٹر آف دی ایئر کی فہرست میں شامل

قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان و وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ملتان سلطانز کی جانب سے محمد رضوان کی تقرری کا باقاعدہ اعلان کیا گیا ہے۔

سلطانز کی کپتانی ملنے پر محمد رضوان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملتان کی قیادت کرنے کو تیار ہوں۔

محمد رضوان نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا

انہوں نے کہا کہ ملتان سلطانز کا گزشتہ سیزن بہترین رہا، بطور کپتان کوشش ہوگی ٹیم کی کارکردگی مزید بہتر بناؤں۔

خیال رہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں محمد رضوان نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

قومی ٹیم کے نائب کپتان نے تین میچوں میں ایک سنچری  اور ایک نصف سنچری کی مدد سے 197 رنز بنائے۔ ان کا اسٹرائیک ریٹ 147 جب کہ او سط 95.32 رہی۔


متعلقہ خبریں