حکومت کا نواز شریف کے پاسپورٹ کی تجدید نہ کرنے کا فیصلہ

پارلیمنٹ کو بے توقیر کردیا گیا، ججز کے فیصلے پر ریفرنس دائر کرنا چاہیے، نواز شریف

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے پاسپورٹ کی تجدید نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق نوازشریف عدالتی اشتہاری ہیں اور ان کے پاسپورٹ کی تجدید نہیں کی جائے گی، وزارت داخلہ۔ نوازشریف اگرسفر کرنا چاہیں گے تو ایمرجنسی ٹریول ڈاکومنٹ کے ذریعے کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں: نواز شریف پاسپورٹ بنوا کر کسی اور ملک جا سکتے ہیں، شہزاد اکبر

ذرائع کا کہان ہے کہ ایمرجنسی ٹریول ڈاکومنٹ کے حصول کیلئے انہیں وزارت خارجہ سے رجوع کرنا ہوگا۔ نوازشریف کے پاس سفارتی پاسپورٹ ہے اور وزارت خارجہ کی سفارش پرداخلہ تجدید کرسکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کے پاسپورٹ کی معیاد آج رات 12بجے ختم ہوجائے گی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کے پاس ڈپلومیٹک پاسپورٹ موجود ہے۔

اس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ 16 فروری کو سابق وزیراعظم نواز شریف کا پاسپورٹ منسوخ کر رہے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا تھا کہ مینول ویزہ سسٹم ختم کردیا گیا ہے۔ ویزوں میں شکایت تھیں اس لیے بند کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ نواز شریف اور اسحاق ڈار کو اللہ ہی وطن واپس لا سکتا ہے، ہمارا برطانیہ کے ساتھ  ملزمان  کی حوالگی کا کوئی معاہدہ نہیں ہے۔

 


متعلقہ خبریں