بلوچستان : سال 2021 میں پولیو وائرس کا پہلا کیس رپورٹ

شمالی وزیرستان: آٹھ ماہ کے بچے میں پولیو کیس کی تصدیق

بلوچستان میں سال 2021 میں پولیو وائرس کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے ۔

محکمہ صحت کے مطابق قلعہ عبداللہ میں 28 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

پولیو کا نیا کیس قلعہ عبداللہ کی یونین کونسل نمبر ایک سے رپورٹ ہوا ہے، متاثرہ بچے سے پولیو کی تشخیص کے لئے سیمپل چار فروری کو لیا گیا تھا۔

بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ

پولیو کا شکار بچے کے والدین بچے کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلانے سے انکاری رہے ہیں۔

یہ سال 2021 میں صوبے میں پولیو وائرس کا پہلا کیس ہے۔

گزشتہ سال بلوچستان میں پولیووائرس کے25 کیس رپورٹ ہوئے تھے۔


متعلقہ خبریں