پی ایس ایل میں کھوئی ہوئی فارم حاصل کرنے کی کوشش کروں گا، بابراعظم


اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اپنی کھوئی ہوئی فارم حاصل کرنے کی کوشش کروں گا۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ انجری سے واپس آتے ہی انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنا آسان نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو جنوبی افریقہ کے خلاف صرف بے خوف کرکٹ کھیلنے کی ہدایت کی تھی۔

مارک نکولوس کی آل فارمیٹ ورلڈ الیون میں بابراعظم شامل، کوہلی غائب

بابراعظم نے کہا کہ کھلاڑیوں کو بتادیا ہے کہ گھبرانا نہیں ہے، بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ محمد رضوان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ثابت کیا کہ اچھی فارم کا تسلسل کیسے برقرار رکھا جاتا۔


متعلقہ خبریں