پاکستان میں خود کو جنوبی افریقہ سے بھی زیادہ محفوظ سمجھا، مارک باؤچر


جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مارک باؤچر نے کہا ہے کہ ہم نے پاکستان میں خود کو جنوبی افریقہ سے بھی زیادہ محفوظ سمجھا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دورہ پاکستان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا، پاکستان میں سب سے بڑا سوال سیکیورٹی کا تھا، یہاں سب کچھ ایک خواب کی مانند لگا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا دورہ شاندار رہا، میچ کے دوران ریورس سوئنگ اور گیند کا اسپن ہونا متوقع تھا۔

انہوں نے کہا کہ محمد رضوان نے دونوں فارمیٹ میں بہتر کھیل پیش کیا۔

تیسرا ٹی 20: جنوبی افریقہ کو شکست، سیریز پاکستان کے نام

خیال رہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقہ کو دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ شکست دی تھی۔

اس کے علاوہ قومی ٹیم نے پروٹیز الیون کو تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں دو ایک سے ہرایا تھا۔


متعلقہ خبریں