وزیراعظم: بالواسطہ ٹیکسز میں کمی کیلیے آؤٹ آف باکس تجاویز طلب

پاکستان اور چین کے درمیان رشتہ: آل ویدر اسٹریٹجک کو آپریٹو پارٹنر شپ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے بالواسطہ ٹیکسز کے بوجھ میں کمی کے لیے آؤٹ آف باکس تجاویز طلب کرلی ہیں۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات اپنی زیر صدارت منعقدہ معاشی ٹیم کے اجلا س سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اجلاس میں وفاقی وزرا خسروبختیار، ڈاکٹر عبدالحفیظ حفیظ شیخ، اسدعمر، مشیران ڈاکٹر عشرت حسین، عبدالرزاق داؤد، گورنر اسٹیٹ بینک، معاونین خصوصی ڈاکٹر وقار مسعود، ندیم بابر اور تابش گوہر سمیت دیگر متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

ہم نیوز کے مطابق اجلاس میں بینادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ممکنہ حد تک کمی لانے کے لیے مختلف اقدامات کرنے پہ غور کیا گیا۔

اعلیٰ سطحی اجلاس کو وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے بتایا کہ گندم کی پیداوار و ملکی ضروریات کو پورا کرنے اورگندم کی خریداری پرکام جاری ہے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اعلیٰ سطحی اجلاس میں صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔

سب ساتھ نہیں دیں گے تو عمران خان اکیلے کچھ نہیں کرسکتا، وزیراعظم

انہوں ںے ہدایت کی اس حوالے سے بالواسطہ ٹیکسوں کے بوجھ میں کمی کے لیے آؤٹ آف باکس تجاویز دی جائیں۔انہوں نے کہا کہ غریب افراد پر پڑنے والے بالواسطہ ٹیکسز کے بوجھ کو کم کریں۔

وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ ملک کی آمدن و اخراجات میں توازن برقرار رکھا جائے تاکہ ملک کو مزید قرض کے دلدل میں جانے سے بچایا جا سکے ۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ان شعبہ جات پر توجہ دی جائے جن کا ملکی آمدن میں شیئر ان کے جائزحصے سے کم ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ گندم پر اٹھنے والے انتظامی اخراجات کے ہر پہلو کا تفصیلی جائزہ لیا جائے۔

وزیراعظم عمران خان نے اعلیٰ سطحی اجلاس میں صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اخراجات کی مد میں غیر ضروری طور پر اٹھنے والے ہر ایک روپے کی بچت کی جائے۔

وزیراعظم نے لاہور میں ’’اسموگ‘‘ کو خاموش قاتل قرار دے دیا

ہم نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے تفصیلی جائزہ بھی لیا جائے تاکہ عوام کو کسی بھی غیر ضروری بوجھ سے بچایا جا سکے۔


متعلقہ خبریں