شاہ رخ خان ساحر لدھیانوی کا کردار نبھائیں گے؟

شاہ رخ خان ساحر لدھیانوی کا کردار نبھائیں گے؟

بالی وڈ کے مشہور فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی برصغیر کے عظیم شاعر اور نغمہ نگار ساحر لدھیانوی پر فلم بنانے جارہے ہیں، جس میں وہ مشہور بھارتی اداکار شاہ رخ خان کو بطور لیڈ کاسٹ سلور اسکرین پر لانے کا اراہ رکھتے ہیں۔

بھنسالی کی ساحر لدھیانوی پر بننے والی بایوپک میں ساحر اور امرتا پریتم کی قربت اور تعلق کو بھی دکھایا جائے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان کی جانب سے عظیم رومانوی شاعر ساحر لدھیانوی کے کردار نبھانے سے متعلق بھنسالی کو ہاں کہدیا ہے، لیکن اس حوالے سے فی الحال ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔

بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کی جان سے عظیم شاعر اور نغمہ نگار ساحر لدھیانوی کے کردار کو سلور اسکرین پر نبھانا ابھی طے نہیں ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھنسالی سے قبل بھارتی فلم ساز آشی دعا بھی ساحر لدھیانوی پر فلم بنانے کا ارادہ رکھتے تھے جس میں بھارتی اداکار فرحان خان، مرحوم بھارتی اداکار عرفان خان اور ابھیشک بچن  کے نام پر بھی غور کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: ساحر لدھیانوی کی 98ویں سالگرہ

امرتا پریتم کا کردار نبھانے کے لیے پریانکا چوپرہ، کرینہ کپور اور تپسی پنو کے نام پر بھی غور کیا گیا تھا۔

خیال کی رہے کہ ساحرلدھیانیوی آٹھ مارچ 1921 کو لدھیانہ پنجاب میں پیدا ہوئے۔ 1937 میں میٹرک کا امتحان پاس کیا۔ زمانہ طالب علمی میں ہی ان کا شاعری مجموعہ ‘تلخیاں’ شائع ہوتے ہی دلوں میں اتر گیا۔

ان کی زندگی کا ایک دلچسپ پہلو یہ تھا کہ وہ امرتا پریتم کے عشق میں کالج سے نکالے گئے اور لاہور آگئے۔ ملک کی تقسیم کے بعد ساحر لاہور سے ممبئی چلے آئے اور فلموں کےلیے گیت لکھنا شروع کیے۔ ان کی پہچان بحیثیت فلمی نغمہ نگار 1951 میں فلم نوجوان سے ہوئی، جس میں ایس ڈی برمن نے سنگیت دیا تھا۔

وہ رومانی شاعر تو کبھی ترقی پسند شاعر کی حیثیت سے دوسروں پر سحر برپا کردیتے تھے۔

کچھ وقت کے بعد ساحر کالج سے نکال دیئے گئے تھے اس کی وجہ یہ مانی جاتی ہے کہ امرتا پریتم کے والد کو ساحر اور امرتا کے تعلقات پر اعتراض تھا کیونکہ ساحر مسلم تھے اور امرتا سکھ۔ اس کے بعد ساحر اور امرتا کی محبت کی کہانی ادھوری رہ گئی۔

یہ امر قبل ذکر ہے کہ ساحر لدھیانوی پر اداکاری شاہ رخ کریں یا کوئی اور، لیکن اسے یہ امر پیش نظر رکھنا ہوگا کہ لوگ اس اداکاری سے کم پر رضامند نہیں ہونگے جو نصیرالدین شاہ نے مراز غالب نامی ڈرامے میں کی تھی۔


متعلقہ خبریں