بھارت میں لیٹ نائٹ “پارری” کرنے والوں کی شامت آگئی

بھارت میں لیٹ نائٹ "پارری" کرنے والوں کی شامت آگئی

سوشل میڈیا پر “یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری (پارری)  پارٹی ہو رہی ہے” کی مقبول ویڈیو سے شہرت پانے والی دانا نیر ’پارری گرل‘ کی بھارت میں دھوم جاری ہے۔

بھارتی پولیس نے پاکستانی دنا نیر مبین کے الفاظ کو کاپی کرتے ہوئے لیٹ نائٹ پارٹی (‘پارری’) کرنے والوں کو متنبہ کیا ہے اور فیس بک پر پوسٹ کی ہے۔ فیس بک پوسٹ  میں بھارتی پولیس کی کار نظر آ رہی ہے جس میں انہوں نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں کہا کہ “یہ ہم ہیں، یہ ہماری کار ہے، اگر رات گئے کوئی پارری کرتے ہوئے آپ کو تنگ کرے تو یہ ہمارا نمبر (112) ہے”

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر چند سیکنڈز کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں نوجوان لڑکی دانا نیر مبین اپنے ہاتھ میں کیمرہ پکڑے  پہلے اپنے پیچھے کھڑی ایک گاڑی اور پھر اپنے چند دوست دکھاتی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ہی وہ اپنے مخصوص لہجے میں کہتی ہیں کہ یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پارری  ہو رہی ہے۔

دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر لوگوں نے اس ویڈیو کی میمز بنانا شروع کر دیں جنہیں پاکستان سمیت بھارت میں بھی خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

اب تک اس وائرل ویڈیو کو لاکھوں کی تعداد میں لوگ دیکھ چکے ہیں اور اس میں مسلسل اضافہ ہو رہا۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق 19 سالہ پارری گرل کا تعلق پشاور سے ہے اور ان کا نام دنانیر ہے۔

ویڈیو سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ یہ ویڈیو کوئی پلان کر کے نہیں بنائی گئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ نتھیا گلی گھومنے کے بعد جب ایک مقام پر کھانا کھانے کے لیے رکی تو اس وقت اچانک سے موبائل نکال کر میں نے ویڈیو بنائی اور اپ لوڈ کر دی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے تو محض انسٹاگرام پر موجود اپنے فالوورز کو ہنسانے کے لیے ایسی ویڈیو بنائی۔

بی بی سی بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سچ بتاؤں تو جب میں ویڈیو اپ لوڈ کر رہی تھی، اس وقت میرا وائرل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔


متعلقہ خبریں