اکاؤنٹنگ: پاکستانی طالبہ دنیا میں اول نمبر، قوم کا سر فخر سے بلند

اکاؤنٹنگ: پاکستانی طالبہ دنیا میں اول نمبر، قوم کا سر فخر سے بلند

لاہور: اکاؤنٹنگ کے امتحان میں پاکستانی طالبہ زارا نعیم ڈار نے دنیا میں سب سے زیادہ نمبر لے کر اعزاز اپنے نام کیا تو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر پاکستانیوں نے بھی ان کی کاوش کو زبردست خراج تحسین پیش کیاْ ہے۔

وفاقی وزارت تعلیم: مدارس کے لیے نئے بورڈ بنانےکا فیصلہ

اکاؤنٹنگ کے امتحان کو دنیا میں انتہائی مشکل تسلیم کیا جاتا ہے کیونکہ اس میں بہت زیادہ محنت اور عرق ریزی درکار ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر زارا نعیم ڈار کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے بھی طالبہ زارا نعیم ڈار کی کاوش کو سراہا ہے۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر لکھا ہے کہ زارا نعیم  نے اے سی سی اے کے امتحان میں اول نمبر حاصل کیے ہیں جس پر قوم کو فخر ہے۔

وفاقی وزارت تعلیم: مشاورتی کو نسل برائے نصاب تشکیل دیدی

حکومت پاکستان نے بھی زارا نعیم ڈار کی تصویر شیئر کر کے ان کی کامیابی کو سراہا ہے اور ساتھ ہی اس کو پاکستان کے لیے قابل فخر لمحہ قرار دیا ہے۔


متعلقہ خبریں