سفارتکاروں کا دورہ مقبوضہ کشمیر: بھارت عالمی برادری کو گمراہ کرنا چاہتا، پاکستان


پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت عالمی سفارتکاروں کو مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرانے کا ارادہ رکھتا ہے جو عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ  نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت سفارتکاروں کو مقبوضہ کشمیرکا ایک اوردورہ کروانے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔ بھارت کامقصدعالمی برادری کوگمراہ کرنا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق گائیڈد دورے عالمی برادری کی توجہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے ہٹانے کیلئے ہیں۔ یہ صورتحال معمول پر ہونے کا جھوٹا تاثر دینےکی کوشش ہے۔ اگر کشمیریوں سے آزاد ملنے کی آزادی نہ دی گئی تو دورہ بے کار ہوگا۔

مزید پڑھیں: کشمیر پر امریکہ کا غیر ذمہ دارانہ ٹوئٹ: پاکستان کا سخت ردعمل

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے کہا ہے کہ اس دورے کے شرکا کو سینئرحریت قیادت سے بھی ملوایا جائے۔ بھارت مسلسل 18 ماہ سے فوجی محاصرہ قائم رکھے ہوئے ہے۔ ماورائےعدالت کشمیریوں کا قتل کیاجا رہا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن اور اوآئی سی کے آبزرورمشن کو بھی دورے کا موقع دے۔ بین الاقوامی میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو بھی آزادانہ رسائی دی جائے۔


متعلقہ خبریں