تعلیم حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

موجودہ حکومت میں نیب کی کارکردگی بہترین رہی، وزیر اعظم

اسلام آباد:  وزیراعظم نے کہا ہے کہ تعلیم موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

تعلیم کے فروغ اور تعلیمی نظام میں ٹیکنالوجی کے استعمال پر اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ بدقسمتی سے ماضی میں تعلیم کے شعبے پر توجہ نہیں دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ نوجوانوں کی صلاحیتوں سےاسی وقت ہی استفادہ کیاجاسکتا ہے، جب نوجوانوں کوجدیدعلوم حاصل کرنے کے یکساں مواقع میسر ہوں۔ نوجوانوں کو بدلتے وقت اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ نظام تعلیم سے آراستہ کریں۔

مزید پڑھیں:تعلیمی اداروں میں عربی زبان کی لازمی تعلیم کا بل منظور

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے اجلاس کو نظام تعلیم میں اصلاحات اور فاصلاتی تعلیم سےمتعلق آگاہ کیا اور کہا کہ وزارت تعلیم پاکستان ایجوکیشن پالیسی 2021 مرتب کر رہی ہے۔

وزیر تعلیم نے اجلاس کو بتایا کہ نئی تعلیمی پالیسی میں روزگارکے مواقع سے مطابقت تعلیم وہنر کی فراہمی پر توجہ دی جا رہی ہے اور تعلیمی نظام میں ٹیکنالوجی کے استعمال پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔


متعلقہ خبریں