آرمی چیف کا تھر میں تربیتی مشقوں کا جائزہ، معیار کی تعریف

آرمی چیف کا تھر میں تربیتی مشقوں کا جائزہ، معیار کی تعریف

اسلام آباد: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ زمانہ امن میں سخت تربیت اور آپریشنل تیاریاں ہی امن کی ضمانت ہوتی ہیں۔

آرمی چیف کا راولپنڈی میں لاجسٹکس انسٹالیشنز کا دورہ

ہم نیوز کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ آرمی چیف نے تھر کے علاقے چھور میں ٹریننگ ایریا کا دورہ کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے تھر کے علاقے میں جاری فوجی مشق جدار الحدید کا معائنہ کیا اور فارمیشنز کی آپریشنل و جنگی تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا سیالکوٹ گیریژن کا دورہ

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مشق کے اعلیٰ تربیتی معیار کی تعریف بھی کی۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر کہا کہ زمانہ امن میں سخت تربیت اور آپریشنل تیاریاں ہی امن کی ضمانت ہوتی ہیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کھاریاں گیریژن کا دورہ

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں فارمیشنز کی صحرا میں آپریشنل تیاریوں کو ٹیسٹ کیا جا رہا ہے اور مشق میں شریک فوجی جوان گزشتہ دو ہفتوں سے سخت ماحول میں تربیت حاصل کررہے ہیں۔


متعلقہ خبریں