عامر خان کا بیٹا مہاراجہ بن گیا

عامر خان کا بیٹا مہاراجہ بن گیا

ممبئی: تھری ایڈیٹس، لگان اور پی کے جیسی شہرہ آفاق فلمیں بھارتی فلم انڈسٹری کو دینے والے بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے صاحبزادے جنید خان نے فلمی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے۔

جب عمران خان کو بھارت سے فلم کی پیشکش ہوئی!

جنید خان کے فلمی دنیا میں قدم رکھنے کی خبریں گزشتہ دو تین سال سے ذرائع ابلاغ میں زیر گردش تھیں لیکن تاحال حقیقت کا روپ نہیں دھار سکی تھیں۔

عامر خان کے صاحبزادے کی پہلی فلم کی شوٹنگ بھی شروع ہو گئی ہے۔ اس بات کی اطلاع خود ان کی صاحبزادی ارا خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’انسٹا گرام‘ پہ اپنے اکاؤنٹ پہ دی ہے۔ ارا خان سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بہت زیادہ ایکٹو رہتی ہیں۔

جمائما کی نئی فلم: سجل علی اور شبانہ اعظمی جلوہ گر ہونگی

ارا خان نے بھائی کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ جنید خان نے فلم کی شوٹنگ شروع کردی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ira Khan (@khan.ira)

ارا خان نے اپنے بھائی کی اداکاری کے حوالے سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اگرچہ وہ پہلے بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں لیکن 15 فروری سے انہوں نے اپنی پہلی فلم کی شوٹنگ کا آغاز کردیا ہے۔

اوباما کا پاکستانی ناول نگار کی تصنیف پر فلم بنانے کا اعلان

عامر خان کی صاحبزادی ارا خان کا کہنا ہے کہ بھائی نے انہیں فلم کے حوالے سے زیادہ کچھ نہیں بتایا ہے کہ لیکن وہ اپنے بڑے بھائی کی فلم شوٹنگ کے آغاز پر بہت خوش ہیں۔

بھارت کے مؤقر فلمی جریدے فلم فیئر کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ جنید خان نے 15 فروری کو جس فلم کی شوٹنگ کا آغاز کیا ہے اسے ییش راج فلمز کے بینر تلے بنایا جا رہا ہے۔ اس فلم کی ہدایات سدھارتھ پی ملہوترا دے رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جنید خان مہاراجہ نامی فلم سے بالی وڈ کیریئر کا آغاز کررہے ہیں۔ فلم کی کہانی برصغیر میں انگریز دور کے سچے واقعات پر مبنی ہے۔ فلم میں زمانہ 1862 کا دکھایا جائے گا۔ جنید خان فلم میں مرکزی کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے۔

دلچسپ امر ہے کہ فلم کی ہیروئن کون ہوگی؟ جنید خان کے مدمقابل پرفارمنس کون کون سے اداکاروں و اداکاراؤں کی ہو گی؟ اور فلم کو کب تک ریلیز کیا جائے گا؟ تاحال کچھ بھی واضح نہیں ہے البتہ اس امکان کو یکسر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے کہ جنید خان کے مدمقابل کسی نئی لڑکی کو چانس دیا جائے۔

جے پور فلم فیسٹیول: تین پاکستانی فلمیں شامل

بالی وڈ کو سپرہٹ فلمیں دینے والے عامر خان نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ  جنید خان ایک اچھے اسکرپٹ کے انتظار میں ہیں لیکن مجھے لگتا ہے کہ میری زندگی پر بننے والی فلم میں وہ بہتر کردار ادا کرسکیں گے۔

عامر خان کے صاحبزادے جنید خان کے متعلق گزشتہ دنوں یہ خبریں بھی منظر عام پر آئی تھیں کہ وہ ایک ملیالم فلم کے ذریعے ڈیبیو کرنے والے ہیں لیکن پھر ذرائع ابلاغ نے بتایا تھا کہ اس کے لیے انہوں نے آڈیشن تو دیا تھا لیکن کردار حاصل کرنے میں ناکام ثابت ہوئے تھے۔

جنید خان گزشتہ کافی عرصے سے تھیٹر سے وابستہ ہیں۔ انہوں ںے کردار حاصل کرنے کے لیے مختلف ڈائریکٹرز سے ملاقاتیں بھی کیں لیکن انہیں کوئی کامیابی نہیں مل سکی تھی۔

عامر خان کے صاحبزادے جنید خان ایک بھارتی ٹی وی شو کا حصہ رہ چکے ہیں۔ انہوں نے فلم پی کے میں ڈائریکٹر راجکمار ہیرانی کے ساتھ کام بھی کیا تھا۔

ہندوستان کی فلم انڈسٹری بھی مودی حکومت کے زیر عتاب

جنید خان نے جرمن ڈرامہ نگار برتولت بریخت کے تھیٹر سے اپنا کیرئیر شروع کیا تھا۔ انہوں نے لاس اینجلس، امریکہ میں امریکن اکیڈمی آف ڈرامیٹک آرٹس سے تربیت حاصل کی ہے۔


متعلقہ خبریں