ٹرمپ نے شامی صدر بشارالاسد کو قتل کرانیکی بات کی تھی، سابق مشیر


لندن: امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دور اقتدار میں شام کے صدر بشار الاسد کو قتل کرانے کی بات کی تھی۔ یہ انکشاف ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر نے کیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ سے مشابہت رکھنے والی شارک 

خلیجی اخبار کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے کے ساتھ تیار ہونے والی ایک دستاویزی فلم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر میک فارلینڈ نے کہا کہ 2017 میں انہوں ںے بشار الاسد کو قتل کرانے کی بات کی۔

امریکہ میں قومی سلامتی کے مشیر کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے چکنے والے میک فارلینڈ نے کہا کہ سول آبادی پر سارن گیس حملے کی تصاویر دیکھنے کے بعد صدر ٹرمپ نے زور دے کر کہا تھا کہ اسے اقتدار سے بے دخل کرو۔

جوبائیڈن نے ٹرمپ کی متنازعہ پالیسیاں تبدیل کر دیں

خلیجی اخبار کے مطابق میک فارلینڈ نے کہا کہ میں نے صدر ٹرمپ سے کہا کہ آپ یہ نہیں کرسکتے ہیں جس پر انہوں نے استفسار کیا کہ کیوں؟ تو میں نے جواب دیا کہ اسے جنگی اقدام تصور کیا جائے گا۔

مغربی ذرائع ابلاغ کے مطابق اپریل 2017 میں صدر بشار الاسد کی حکومت نے مغربی شام کے خان شیخون قصبے میں گیس کا حملہ کیا تھا جس میں 90 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

چین: پومپیو سمیت ٹرمپ انتظامیہ کے 28 افراد پر پابندی لگادی

خلیجی اخبار کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر برائے قومی سلامتی میک فارلینڈ نے کہا کہ میں جانتا تھا کہ ٹرمپ، بشار الاسد کو سزا دینا چاہتے تھے اور انہیں ایسے نہیں چھوڑنا چاہتے تھے۔


متعلقہ خبریں