اسلام آباد ایئرپورٹ پر ڈیجیٹل ٹوکن سسٹم نصب


اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈیجیٹل ٹوکن سسٹم نصب کر دیا گیا ہے۔ 

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) حکام نے ہم نیوز کو بتایا کہ سی کیٹیگری والے ممالک سے آنے والے مسافروں کے لیے ڈیجیٹل ٹوکن سسٹم متعارف کرایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے نے ملائیشیا میں ضبط طیارہ کتنے روپے میں چھڑوایا؟

سی اے اے حکام کا مزید کہنا تھا کہ ڈیجیٹل ٹوکن سسٹم سے مسافروں کا کورونا ٹیسٹ لینے کے عمل میں آسانی ہوگی۔

اعداد و شمار بتاتے ہوئے سی اے اے حکام نے بتایا کہ سی کیٹیگری والے ممالک سے روزانہ ایک ہزار مسافر اسلام آباد آرہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل ٹوکن سسٹم سے پہلے مسافروں کو اے ٹو لاؤنج میں ٹیسٹ کے لیے بھیجا جاتا تھا۔

سول ایوی ایشن حکام کا کہنا تھا کہ مسافروں کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے ڈیجیٹل ٹوکن سسٹم نصب کیا گیا،  سی کیٹیگری میں برطانیہ، ساؤتھ افریقہ، برازیل، پرتگال اور ہالینڈ شامل ہیں۔

گزشتہ روز اسلام آباد ایئرپورٹ پر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) طیارے سے ٹریکٹر ٹکرا گیا۔

ذرائع ہم نیوز کے مطابق ٹگ ماسٹر طیارے کو رن وے پر لے جارہا تھا کہ ٹگ ماسٹرکو دل کی تکلیف کے باعث ٹریکٹر جہاز سے ٹکرا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کے 2 میزبان پر اسرار طور پر غائب

ٹریکٹر سے ٹکرانے کے باعث قومی ایئر لائن کے طیارے کا وی ایچ ایف اینٹینا ٹوٹ گیا۔ پی آئی اے حکام نے طیارے سے ٹریکٹر ٹکرانے کی تصدیق کردی۔

قبل ازیں قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی کینیڈا جانے والی پروازوں کے دو فضائی میزبان مبینہ طور پر غائب ہو گئے تھے۔ 

ترجمان پی آئی اے کے مطابق ایئر ہوسٹس کے لاپتہ ہونے کے علم 31 جنوری اور فلائٹ اسٹیورڈ کا پتہ 29 جنوری کو چلا۔  


متعلقہ خبریں