ثانیہ مرزا نے اپنے سرتاج شعیب ملک کو ’’کالو‘‘ کیوں کہا ؟

علیحدگی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ چہرے کا رنگ خراب ہونے پر ان کی اہلیہ نے انہیں ’’کالو‘‘ کہہ دیا تھا۔

سابق کپتان شعیب ملک نے ایک تقریب میں بتایا کہ ایک مرتبہ جب میں میچ کھیل کر گھر پہنچا تو میری اہلیہ ثانیہ مرزا نے مجھے ’’کالو‘‘ کہہ دیا جس پر مجھے بڑی حیرانگی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ثانیہ مرزا کی جانب سے کالو کہنے کے بعد جب میں ںے آئینے کے سامنے کھڑا ہوا تو احساس ہوا کہ واقعی میرا رنگ کافی خراب ہو رہا ہے۔ جس کے بعد میں نے مختلف کاسمیٹکس استعمال کیں اور اپنا رنگ صاف کیا۔

یہ بھی پڑھیں: نصیبو لال کے گانے کی حکمرانی ختم ؟

شعیب ملک نے مزید کہا کہ 11 سال ہو گئے میری شادی کو، ایک چیز میں نے نوٹ کی ہے کہ اگر آپ بیوی کی سالگرہ بھول جائیں تو کوئی بات نہیں لیکن آپ کا رنگ تھوڑا صاف اور بال ٹھیک ہونے چاہیئیں اس پر کوئی کمپرومائز نہیں ہو گا۔


متعلقہ خبریں