ماہرہ خان پی ایس ایل 6 میں پشاور زلمی کی ہمسفر

ماہرہ خان پی ایس ایل 6 میں پشاور زلمی کی ہمسفر

فوٹو: فائل


بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن میں پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسڈر بن گئی ہیں۔ 

میڈیا اور فرینڈ ویلیو کے لحاظ سے سے پاکستان سپر لیگ کی سب سے مقبول فرنچائز پشاور زلمی کو اداکارہ ماہرہ پی ایس ایل سیزن 6 میں سپورٹ کریں گی۔

ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’ہمسفر‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ ماہرہ خان کو پی ایس ایل 3 اور پی ایس ایل سیزن 4 کے بعد تیسری مرتبہ پشاور زلمی کا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا گیا ہے۔

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے ٹوئٹر پر ماہرہ خان کو پشاور زلمی کا ایمبیسڈر بنانے کا اعلان کیا اور ساتھ ہی انہیں زلمی فیملی میں خوش آمدید بھی کہا۔

یہ بھی پڑھیں: کیا امریکی گلوکارہ پشاور زلمی کا گانا گائیں گی ؟

پی ایس ایل کے چوتھے سیزن میں پشاور زلمی کے مقبول اینتھم ہم زلمی میں بھی مائرہ خان جلوہ گر ہوئی تھیں۔

گزشتہ برس مشہور اداکار حمزہ علی عباسی، گلوگارہ گل پانڑا اور اداکارہ ثنا جاوید کو پشاور زلمی کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں