راشد خان کے آنے سے ہماری باولنگ اور مضبوط ہو گئی، سہیل اختر

ڈیوڈ ویزے کی جگہ اچھے کھلاڑی منتخب کیے، کپتان لاہور قلندرز

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)  کی فرنچائز لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے کہا ہے کہ راشد خان کے آنے سے ہماری باولنگ اور مضبوط ہو گئی۔

آن لائن پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے اسپن ڈیپارٹمنٹ میں تھوڑی سے کمی تھی جو راشد خان کے آنے سے پوری ہو گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری تیاری مکمل ہے، کھلاڑی فارم میں ہیں ، بہتر منصوبہ  بندی کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

وہ لمحہ جب لاہور کے کپتان اپنے ہی کھلاڑیوں کے نام بھول بیٹھے

سہیل اختر نے کہا کہ گزشتہ سیزن میں بھی ہماری پلاننگ بہترین تھی اسی کو اس سیزن میں بھی جاری رکھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے مقصد میں بالکل واضح ہیں، مثبت کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کو آرام دے رہیں، جب ضرورت ہوئی انہیں ٹریننگ کرائیں گے، وہ پاکستان کا اثاثہ ہیں کوشش ہو گی ان پر زیادہ دباؤ نہ ڈالیں۔


متعلقہ خبریں