پی ٹی آئی کا فیصل واوڈا کو دیا گیا سینیٹ ٹکٹ برقرار رکھنے کا فیصلہ

فوٹو:فائل


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پارلیمانی بورڈ نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کو دیا گیا سینیٹ انتخابات کا ٹکٹ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے پی ٹی آئی پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میںں نجی اللہ خٹک سے سینیٹ کا ٹکٹ واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

فیصل واوڈا پر 50 ہزار روپے جرمانہ

خیال رہے کہ تحریک انصاف سینٹرل سندھ ریجن کے عہدیداروں نے فیصل واوڈا کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

عہدیداروں نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو خط لکھ کر اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ  فیصل واوڈا اور ٹیکنوکریٹس سیٹ پر نامزد سیف ابڑو کو ٹکٹ دینے کے فیصلہ غلط ہے۔

انہوں نے موقف اپنایا کہ اگر فیصل واوڈا نااہل ہو گئے تو سیٹ خطرے میں آجائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیکنو کریٹ سیٹ کے لیے نامزد سیف اللہ ابڑو پر کرپشن کے الزامات اور نیب کیسز ہیں۔


متعلقہ خبریں