عمران خان نے وزیر نہیں ٹاؤٹ رکھے ہوئے ہیں، مریم اورنگزیب


اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنی کابینہ میں وزیر نہیں بلکہ ٹاؤٹ رکھے ہوئے ہیں۔

مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور شہزاد اکبر نیب کو چلا رہے ہیں اور ڈیوڈ روز کو آگے ٹاؤٹ کر لیا ہے۔ کاوے موسوی نے کہا کہ شہزاد اکبر ڈھائی لاکھ پاؤنڈ کمیشن مانگ رہا تھا۔ کیا یہ شہزاد اکبر کا ذاتی کام ہے کہ وہ نام سامنے نہیں آنے دے رہے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب لاپتا ہیں اور اس وقت شہزاد اکبر اصل چیئرمین نیب بنے ہوئے ہیں۔ عمران خان نے اپنے ٹاؤٹ کو خود اجازت دی کہ جا کرکمیشن وصول کرو اور کیا شہزاد اکبر کو حکومت پاکستان نے یہ مینڈیٹ دیا کہ وہ یہ ملاقات کریں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ موسوی کہتا ہے پاکستان سے مجھے کچھ لوگ ملے جو براڈ شیٹ پر کمیشن مانگ رہے تھے۔ عمران خان نے جو وائٹ کالرز اکھٹے کیے ہوئے ہیں ان میں کمیشن پر لڑائی ہو گئی تھی۔ وہ چینی، بجلی اور دوسری چیزوں سے پیسے کما کر اپنے سردار کو دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی چیلنج کر دیے

انہوں  نے کہا کہ عمران خان نے اپنی کابینہ میں وزیر نہیں بلکہ ٹاؤٹ رکھے ہوئے ہیں اور یہ لوگ لائے بھی اسی لیے گئے ہیں کہ یہ ٹاؤٹس ہیں۔ کیا شہزاد اکبر حکومت پاکستان کی اجازت سے کاوے موسوی سے ملے ؟ کیا یہ شہزاد اکبر کا ذاتی لین دین کا مسئلہ تھا ؟ شہزاد اکبر نے کاوے موسوی سے خفیہ ملاقات کی۔ یہ کیس نیب بمقابلہ براڈ شیٹ ہے۔


متعلقہ خبریں