دھونی ساہیوال نسل کی گائے کا دودھ بیچنے لگے


بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی نے ریٹائرمنٹ کے بعد زراعت اور مویشیوں کا کاروبار شروع کر دیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے ( بی بی سی) کی رپورٹ کے مطابق دھونی نے اپنے آبائی علاقے رانچھی سے چند کلومیٹر دور فارم ہاؤس بنایا ہے جس میں انہوں نے ساہیوال اور فرانس نسل کی گائیں رکھی ہوئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دھونی نے فارم ہاوس کی ذمہ داری زراعت کے ایک ماہر روشن کو سونپی ہوئی ہے۔

روشن نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پہلی بار ہم نے اسٹرابری اور تربوز کی کاشت کی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ جب دھونی نے سٹرابریز کا ذائقہ چکھا تو انہیں بہت پسند آیا۔

مہندر سنگھ دھونی کا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

انھوں نے کہا کہ میں نے بہت سے ممالک میں سٹرابریز کھائی ہیں لیکن اس کا ذائقہ سب سے بہتر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہاں پر مکمل طور پر آرگینِک کھیتی کی جاتی ہے۔

روشن نے بتایا کہ  یہاں گائے کی پرورش ہوتی ہے، مرغیاں ہیں، مچھلیاں ہیں، بطخیں پالنے کے منصوبے ہیں۔

جانوروں کا خیال رکھنے والے ڈاکٹر نے بتایا کہ اس فارم ہاؤس میں ساہیوال، فرانسیسی نسل کے علاوہ دیگر 70 سے زائد گائیں رکھی گئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گائے کا دودھ قریبی مارکیٹ میں بیچ دیا جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں