سینیٹ الیکشن: خاتون اوّل کی قریبی دوست بھی امیدوار



وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ و خاتون اول بشری بی بی کی قریبی دوست فرحت شہزادی نے سنیٹ کی نشست کے لیے پی ٹی آئی کی طرف سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے۔

ذرائع کے مطابق فرحت شہزادی نے پنجاب سے خواتین کی مخصوص نشست کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ان کے تائید کنندگان میں سردار آصف نکئی اور حافظ ممتاز شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق فرحت شہزادی وزیراعلی عثمان بزدار کے قریبی دوست احسن جمیل کی اہلیہ ہیں۔

پی ٹی آئی کا فیصل واوڈا کو دیا گیا سینیٹ ٹکٹ برقرار رکھنے کا فیصلہ

واضح رہے پنجاب سے سینیٹ میں خواتین کی دو نشستوں کیلئے فرحت شہزادی کے علاوہ پی ٹی آئی کی زرقا سہروردی اور نیلم ارشاد شیخ امیدوار ہیں۔

جب کہ ن لیگ کی جانب سے ان دو نشستوں کیلئے سعدیہ عباسی اور سائرہ افضل تارڑ نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔


متعلقہ خبریں