انسٹاگرام صارفین کیلئے خوشخبری


فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام نے اپنے صارفین کے لیے خوشخبری کا اعلان کیا ہے۔ 

انسٹاگرام کی جانب سے ویڈیو کے شعبے کو بہتر بنانے کا کام جاری ہے اور اس حوالے سے وقتاً فوقتاً کئی تبدیلیوں کا اعلان کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مائرہ خان کے انسٹاگرام پر 70 لاکھ فالوورز ہو گئے

انسٹاگرام انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ کمپنی چند ہفتوں میں انسٹاگرام پر چار سے زائد افراد کے درمیان لائیو اسٹریمنگ کی سہولت پیش کرے گی۔

انتظامیہ کے مطابق اس وقت انسٹاگرام پردو افراد ہی لائیو گفتگو کرسکتے ہیں۔ نئے فیچر پر دسمبر 2020 سے تجربہ کیا جارہا ہے۔

انسٹاگرام کے سی ای او آدم موسری کا کہنا ہے کہ ہم بہت خوشی سے یہ اعلان کر رہے ہیں کہ آئندہ چند ہفتوں میں ہم انسٹاگرام میں ایک نیا فیچر شامل کر رہے ہیں جس کے بعد ایک وقت میں دو کی بجائے چار افراد تک لائیو گفتگو کر سکیں گے۔

کورونا وبا کی وجہ سے لائیو تقریبات کو زیادہ تر کینسل کر دیا گیا ہے اور زیادہ تر تقریبات کا آن لائن انعقاد ہی کیا جاتا ہے۔ ایسے میں انسٹاگرام کا یہ نیا فیچر بہت سودمند ثابت ہو گا۔

قبل ازیں سماجی رابطوں کی ایپ انسٹاگرام پر 4 گھنٹوں تک لائیو ویڈیواسٹریمنگ کا آپشن فراہم کیا گیا تھا۔

انسٹاگرام پر لائیو ویڈیو اسٹریمنگ کا دورانیہ 60 منٹ سے بڑھا کر 4 گھنٹے کردیا گیا تھا۔ اسٹریمنگ کے دورانیے میں اضافے کا فیچر دنیا کے بھر میں انسٹاگرام صارفین کو دستیاب ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انسٹاگرام کا نازیبا گفتگو کو روکنے کیلئے کمنٹس سیکشن میں تبدیلی کا اعلان

نئے فیچر کے تحت صارفین پرائیویٹ آرکائیوز میں اپنی لائیو اسٹریمز کو اسی طرح دیکھ سکتے ہیں جیسے اسٹوریز اور پوسٹس کو دیکھتے ہیں۔

لائیواسٹریم کے دورانیے میں اضافے سے صارفین کو اپنی برادری سے جڑنے کا زیادہ موقع ملا۔ انسٹاگرام گرام کی جانب سے آئی جی ٹی وی میں لائیو ناؤ کا اضافہ بھی کیا گیا تھا  جہاں لوگ لائیو اسٹریمنگ پر مبنی مواد کو تلاش کرسکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں