بھارت: کانگریسی رہنما راہل گاندھی کو ’گاندھی گیری‘ کا مشورہ

Rahul Gandhi

نئی دہلی: بھارت کی سابق حکمراں جماعت کانگریس کے مرکزی رہنما راہل گاندھی کو ملک کے یونین منسٹر رام داس نے ’گاندھی گیری‘ کا مشورہ دیا ہے۔

بھارت میں اقلیتیں غیرمحفوظ ہیں، شاہ محمود

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق  یونین منسٹر رام داس کی جانب سے دیے جانے والے مشورے کے بعد اپوزیشن میں ایک مرتبہ پھر راہل گاندھی کی شادی کے حوالے سے چہ میگوئیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

بھارت کے یونین منسٹر کا ذرائع ابلاغ کے مطابق کہنا ہے کہ اگر راہل گاندھی ’ہم دو، ہمارے دو‘ کے نعرے (سلوگن) کی حمایت کرتے ہیں اور اس کو عوام میں مقبول بنانا چاہتے ہیں تو انہیں چاہیے کہ پہلے شادی کریں۔

نواز الدین صدیقی بھی بھارت میں ذات پات کی تفریق پر بول پڑے

کانگریس کے مرکزی رہنما راہل گاندھی کو انہوں نے اس ضمن میں مشورہ دیا کہ وہ شادی کے لیے کسی دلت لڑکی کا انتخاب کریں اور اس طرح مہاتما گاندھی کے اس خواب کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں جو انہوں نے ذات پات کی تفریق کے خاتمے کے حوالے سے دیکھا تھا۔

بھارت کے یونین منسٹر رام داس کا کہنا ہے کہ جب راہل گاندھی دلت لڑکی سے شادی کریں گے تو اس کا نوجوانوں پر نہایت مثبت اثر پڑے گا۔

بھارت:بی جے پی کے رکن اسملبی سے بیٹی کو جان کا خطرہ لاحق ہوگیا

دنیا کی سب سے بڑی جمہوریہ ہونے کے دعویدار بھارت میں مذہب، رنگ و نسل اور ذات پات کی تفریق انتہائی عروج پر ہے۔ بھارت میں آئے دن اقلیتوں سمیت نچلی ذات کے افراد کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

بھارت میں اقلیتوں اور نچلی ذات کے افراد کی جانب سے تسلسل کے ساتھ مطالبہ کیا جاتا ہے کہ انہیں کم از کم بنیادی حقوق تو دیے جائیں۔


متعلقہ خبریں