پیٹرسن کی ایک بار پھر ہندی میں بھارتیوں سے چھیڑ چھاڑ


انگلینڈ کے سابق کرکٹر کیون پیٹرسن نے ایک بار بھارتیوں سے ہندی میں چھیڑ چھاڑ کی ہے۔

بھارت اور انگلینڈ کے مابین دوسرے ٹیسٹ میچ کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ بدھائی ہو انڈیا، انگلینڈ بی کو ہرانے کیلئے۔

خیال رہے کہ چنئی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو 317 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی ہے۔

پیٹرسن کی ہندی نے بھارتیوں کو آگ لگا دی

یاد رہے کہ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے بعد بھی  پیٹرسن نے ٹرول کرتے ہوئے ماضی کا حوالہ اس دلچسپ انداز میں دیا کہ بھارتیوں کو آگ لگ گئی۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں کیون پیٹرسن نے رومن انگلش میں بھارتی ٹیم کا مذاق اڑایا۔

مایہ ناز بلے باز نے ٹوئٹر پیغام میں آسٹریلیا میں بھارت کی ٹیسٹ سیریز میں جیت کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ’ بھارت، یاد ہے جب آپ نے آسٹریلیا کو ان کے گھر پر ہرایا تھا تو میں نے پہلے ہی چیتاونی(تنبیہ) دی تھی کہ اتنا جشن نہ منائیں‘۔

خیال رہے کہ حال ہی میں بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میچ میں 328 رنز کا تعاقب کر کے کامیابی حاصل کی تھی۔

 


متعلقہ خبریں