نظریہ ضرورت کو زندہ کرنا بہت بڑا المیہ ہو گا، مریم نواز

نظریہ ضرورت کو زندہ کرنا ملک، قوم اور عدلیہ کیلئے بہت بڑا المیہ ہو گا، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ آئین کی واضح شق کے ہوتے ہوئے نظریہ ضرورت کو زندہ کرنا ملک اور قوم کے لیے بہت بڑا المیہ ہوگا۔

سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے سے متعلق آج سپریم کورٹ میں ہونے والی سماعت پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ “دعا اور امید ہے ایک فرد کی خواہش پر، ایک جماعت کو ریلیف دینے اور حکومت کی ڈوبتی کشتی کو سہارا دینے کے لیے اداروں کی ساکھ کو داؤ پر نہیں لگایا جائے گا”


مریم نواز نے کہا کوئی ایسا کام نہیں کرنا چاہیے جس سے یہ تاثر جائے کہ کسی کے ایما پر آئین سے چھیڑ چھاڑ کی جا رہی ہے۔

انہوں نے سوال کیا کہ جو آئین میں واضح لکھا ہے اس پر الیکشن کمیشن کیسے دوبارہ غور کرسکتا ہے۔ اگر کسی چیز کے لیے آئینی ترمیم کی ضرورت ہے تو پھر اس کے لیے کوئی دوسرا راستہ نہیں۔


متعلقہ خبریں