عوام کی قسمت کا فیصلہ کرنے والے ان کے ووٹ کی قیمت نہ لگائیں، وزیراعظم

عوام کی قسمت کا فیصلہ کرنے والے ان کے ووٹ کی قیمت نہ لگائیں، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام کی قسمت کا فیصلہ کرنے والے ان کے ووٹ کی قیمت نہ لگائیں۔

مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں امیدواروں کی نامزدگی میں شفافیت اور میرٹ کے اصولوں کو مد نظر رکھا گیا۔ کرپشن کو روکنے کیلئے حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔

بابر اعوان  نے کہا کہ ملک میں پہلی بار شفاف انتخابات کیلئے قدم اٹھایا گیا ہے۔ ویڈیوز منظر عام پر آنے کے بعد خفیہ ووٹنگ کا جواز باقی نہیں رہا۔ عدالتی احکامات اور فیصلوں کی روشنی میں معاملات کو بہترین انداز میں چلایا جائیگا۔

مزید پڑھیں: نظریہ ضرورت کو زندہ کرنا بہت بڑا المیہ ہو گا، مریم نواز

وزیراعظم عمران خان اور بابر اعوان نے ملاقات میں سینیٹ انتخابات سمیت پارلیمانی اور آئینی امور پر مشاورت کی گئی۔ ملاقات میں معاشی استحکام کیلئے حکومتی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔


متعلقہ خبریں