انتظار کی گھڑیاں ختم: کشمیر پریمئیر لیگ کا ترانہ “کھیلو آزادی سے“ جاری


انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئیں، کشمیر پریمئیر لیگ کا ترانہ “کھیلو آزادی سے “ جاری کردیا گیا۔ 

کے پی ایل ترانہ بین الاقوامی شہرت یافتہ معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے گایا ہے۔

ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی گانے میں شوبر اور اسپورٹس اسٹارز کی بڑی تعداد ایک ساتھ جلوہ گر ہوئی ہے۔ بی فار یو (B4U) کے تعاون سے جاری ہونے والے لیگ اینتھم نے لانچ کے ساتھ ہی مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔

مزید پڑھیں: مجھے پی ایس ایل کا ترانہ پسند ہے، وسیم خان

شاہد آفریدی ،سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم ترانہ کی ویڈیو میں جلوہ گر ہیں۔ اداکار شان شاہد ،فلمسٹارز مہوش حیات ،ایمان علی،فضا علی،جگن کاظم اور عائشہ عمر بھی ویڈیو کا حصہ ہیں۔

گلوکار راحت فتح علی خان سمیت متعدد ستارے کھیل آزادی سے سونگ میں روشنیاں بلھیر رہے ہیں۔

کشمیر پریمئر لیگ 16 سے 27 مئی تک مظفر آباد میں کھیلی جائے گی۔

کے پی ایل میں مظفر آباد ٹائیگرز ،میرپور رائلز،راولاکوٹ ہاکس،کوٹلی پینتھرز،باغ سٹالئنز اور اوور سیز واریئرز حصہ لیں گی۔


متعلقہ خبریں