مصالحہ ٹی وی کو اسٹار شیف کی تلاش  

مصالحہ ٹی وی کی اسٹار شیف کی تلاش شروع 

فوٹو: فائل


لذیذ کھانے بنانے کا ماہر کون؟ پاکستان کے سب سے بڑے فوڈ چینل مصالحہ ٹی وی کے کوکنگ مقابلے شیف ہنٹ میں اسٹار شیف کی تلاش شروع کر دی گئی۔ 

ذائقے سے بھرپور پکوان بنانے کے شوقین مقابلوں میں قسمت آزمائی کریں گے۔خوش خوراک لاہوریوں کے شہر میں مصالحہ ٹی وی کے پلیٹ فارم سے شیف ہنٹ کے تیسرے سیزن کا بڑا دنگل سج گیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: ہم مصالحہ ٹی وی کے پلیٹ فارم سے شیف ہنٹ کے مقابلے

لذت بھرے کھابے پکانے کے مقابلوں میں منتخب شہری اسکرین پر مرچ مصالحوں کا کھیل کھیلیں گے اور مختلف راونڈز کے بعد ان میں سے ایک اسٹار شیف قرار دیا جائے گا۔ 

شیف ہنٹ میں حصہ لینے والے ذائقے دار پکوان تیار کر کے حریف شیفس کو مات دینے کیلئے پر عزم ہیں۔

ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شیف ہنٹ کے شرکا کا کہنا تھا کہ مصالحہ ٹی وی ایک بہترین پلیٹ فارم ہے، مقابلوں میں شرکت پر بہت خوشی ہے۔ 

شیف ہنٹ کے جج اور میزبان کے مطابق ان کا مقصد باصلاحیت افراد  کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ جج صاحبان نے ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کے لوگوں میں بہٹ ٹیلنٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہوری خوش خوراک ہونے کے ساتھ اچھا کھانا بھی بناتے ہیں۔ شیف ہنٹ کے دوران کھانا بنانے کے ٹاسک دیے جائیں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں: ہم مصالحہ فیسٹیول میں شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

ہم مصالحہ ٹی وی کے ان مقابلوں میں شرکت کرنیوالے سب ہی افراد پرجوش ہیں اورمصالحہ ٹی وی کا اسٹار شیف بننے کے لیے پرامید بھی۔ 


متعلقہ خبریں