امریکی صدر کا صرف سعودی شاہ سے رابطہ رکھنے کا فیصلہ

امریکی صدر کا صرف سعودی شاہ سے رابطہ رکھنے کا فیصلہ

فوٹو: فائل


امریکی صدرجو بائیڈن نے آئندہ صرف سعودی شاہ سے رابطہ رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق  صدر جو بائیڈن سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کےبجائےصرف شاہ سلمان کے ساتھ بات چیت کریں گے۔

پینٹاگون نے گوانتاناموبے کے قیدیوں کو ویکسین دینے کا عمل روک دیا

وائٹ ہاؤس کے ترجمان کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ شروع میں ہی سعودی عرب کے ساتھ روابط نئے سرے سے طے کرنے کاعندیہ دیا تھا۔

دو روز قبل ترجمان وائت ہاؤس نے کہا تھا کہ امریکی صدر جوبائیڈن گوانتا نا موبے جیل کو بند کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جوبائیڈن کی خواہش ہے کہ وہ یہ کام اپنا دور صدارت مکمل ہونے سے قبل کرلیں۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر مبینہ دہشت گردوں کے لیے قائم گوانتنامو بے جیل بند کرنا چاہتے ہیں۔

امریکہ کے سابق صدر بارک اوبامہ نے بھی اپنی صدارتی انتخابی مہم کے دوران اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ وہ گوانتانا موبے جیل کو بند کرنا چاہتے ہیں۔

جوبائیڈن نے ٹرمپ کی متنازعہ پالیسیاں تبدیل کر دیں

امریکہ کے صدر جوبائیڈن کے ساتھ جو ٹیم اس وقت کام کررہی ہے اس میں غالب اکثریت سابق صدر بارک اوبامہ کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ رکھتی ہے۔ خود جوبائیڈن بارک اوبامہ کے دور میں نائب صدر کے منصب پہ فائز تھے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق جب وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی سے امریکی قید بند کرنے کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کا مقصد اور ارادہ ہے کہ گوانتنامو بے کو بند کردیا جائے۔


متعلقہ خبریں