پی ایس ایل 6: کمنٹری پینل کا اعلان، بڑے نام شامل


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 6 کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا گیا ہے جس میں بڑے نام شامل ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں بتایا گیا کہ پی ایس ایل کی کمنٹری پینل میں ایلن ولکنز،بازید خان،ڈینی موریسن اور جے پی ڈومنی شامل ہیں۔

ان کے علاوہ ڈومنک کارک، ڈیوڈگاور، سائمن ڈول، پومی بانگوا ثنا میر،عروج ممتاز، رمیز راجہ، سکندربخت اور زینب عباس بھی پینل کاحصہ ہیں۔

پی ایس ایل کے سیزن چھ کے دوران اردو کمنٹری کی ذمہ داریاں طارق سعید، سکندر بخت اور دیگر نبھائیں گے۔

پی ایس ایل میں صرف دو دن باقی

خیال رہے کہ  پی ایس ایل سکس 20 فروری سے شروع ہو رہا ہے اور اس کا افتتاح میچ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے مابین کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پی ایس ایل سکس کے افتتاحی میچ کے ٹکٹ آن لائن دستیاب ہیں۔ پہلے میچ میں کم سے کم ٹکٹ کی قیمت 2 ہزار روپے اور زیادہ سے زیادہ قیمت 5 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

آن لائن ٹکٹ خریدنے کے لیے شناختی کارڈ اور موبائل نمبر ضروری ہو گا اور دیے گئے موبائل نمبر پر ٹکٹ کمپنی کی جانب سے بکنک کی تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں