پی ایس ایل کے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہو گئی

پی ایس ایل میں صرف دو دن باقی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سکس کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع ہو گئی۔

پی ایس ایل سکس کے افتتاح میچ میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹکرائیں گی جن کے ٹکٹ آن لائن دستیاب ہیں۔ پہلے میچ میں کم سے کم ٹکٹ کی قیمت 2 ہزار روپے اور زیادہ سے زیادہ قیمت 5 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

آن لائن ٹکٹ خریدنے کے لیے شناختی کارڈ اور موبائل نمبر ضروری ہو گا اور دیے گئے موبائل نمبر پر ٹکٹ کمپنی کی جانب سے بکنک کی تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔

جس کے بعد خریدار ٹکٹ کی تفصل ایزی پیسہ یا پھر جاز کیش کمپنی کو دکھا کر ٹکٹ کی رقم ادا کر سکے گا۔ جس کے بعد خریدار کو ای ٹکٹ کوڈ دیا جائے گا۔ جسے دکھا کر اسٹیڈیم میں داخل ہوا جا سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 6: کمنٹری پینل کا اعلان، بڑے نام شامل

پی ایس ایل سکس کے میچز کا آغاز 20 فروری سے نیشنل اسٹڈیم میں ہو گا جبکہ ایونٹ کے لیگ میچز کراچی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں