پاکستان میں جاپانی طرز میاواکی پر درخت لگانے کا تجربہ کامیاب

پاکستان میں جاپانی طرز میاواکی پر درخت لگانے کا تجربہ کامیاب

فوٹو: فائل


پاکستان میں جاپانی طرزمیاواکی کے تحت درخت لگانے کا تجربہ کامیاب ہو گیا ہے۔ 

وزیراعظم عمران خان نے لاہورکے بعد اسلام آباد میں بھی میاواکی طرزکے جنگلات اگانے کا آغاز کردیا ہے۔ وزیر اعظم نے اسلام آباد میں میاواکی طرز کے جنگل کا شکر پڑیاں میں پودا لگا کر افتتاح کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج پولیو اور شجرکاری مہم کاحصہ بن گئی

وزیراعظم کی ہدایت پراسلام آباد میں20 مقامات پرمیاواکی جنگل اگائے جائیں گے۔ وفاقی دارالحکومت میں میاواکی جنگلات کیلئے20 مقامات کی نشاندہی کردی گئی ہے۔

شکرپڑیاں کے لوٹس پارک کو بھی آج سے شہریوں کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔  وزیراعظم نے آج ساتھ ہی موسم بہار کی شجر کاری مہم کا باضابطہ افتتاح کیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے موسم بہار کی شجرکاری مہم کا آغاز کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آنے والی نسلوں کی بہتری کے لیے ضروری ہے کہ طرز زندگی کو بدلا جائے اور شجرکاری آنے والی نسلوں کے لیے ضرروی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور اور پشاور کو گارڈن سٹی کہا جاتا تھا لیکن آج صورتحال مختلف ہے۔ لاہور میں 50 جگہوں پر میوا کی ٹیکنالوجی کے ذریعے درخت لگائے جائیں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ میری خوش قسمتی ہے کہ میں پاکستان کے ہر کونے میں گیا ہوں، یہ پاکستان ہمارے لیے اللہ کی طرف سے تحفہ ہے لیکن ہم اس کی قدر نہ کر سکے۔ میں نے پوری دنیا دیکھی ہے لیکن اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حلیم عادل شیخ کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج

انہوں نے کہا کہ درخت کاٹنے کے باعث آج لاہور میں آلودگی ہے، ہمیں درخت لگانے کا شوق نہیں بلکہ یہ ہماری ضرورت ہے کیونکہ ہم ان 10 ملکوں میں شامل ہیں جو موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ہوتے ہیں۔


متعلقہ خبریں