برطانیہ میں کورونا وائرس کی ایک اور نئی قسم دریافت


برطانیہ میں عالمی وبا کورونا وائرس کی ایک اور نئی قسم دریافت ہو گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نئی قسم کو  سائنسدانوں نے خاص ٹیسٹنگ کی مدد سے برطانیہ، امریکا، آسٹریلیا اور ڈنمارک سمیت دس ممالک میں دریافت کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق وائرس کی نئی قسم کے32 کیسز اب تک برطانیہ میں سامنے آ چکے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ نئی قسم کس حد تک پھیل سکے گی اس بارے میں تحقیق کی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ برطانیہ میں دریافت ہونے والی کورونا کی نئی قسم زیادہ جان لیوا ہے۔

گزشتہ دنوں برطانوی ماہرین نے انکشاف کیا تھا کہ برطانیہ میں آنے والی کورونا وائرس کی نئی قسم جان لیوا ہے اور یہ زیادہ خطرناک ہے۔

کورونا وائرس: دنیا میں متاثرہ افراد کی تعداد 11 کروڑ سے بڑھ گئی

برطانوی ماہرین نے حکومتی ویب سائٹ پر نیا ڈیٹا جاری کر دیا۔ سائنسدانوں کے مطابق نئی قسم سے اسپتالوں میں داخلے اور موت کا خطرہ زیادہ بڑھ گیا ہے۔

اس نئی قسم بی 1.1.7 کے حوالے سے نئی تفصیلات کو برطانوی حکومت کی ویب سائٹ پر ایک دستاویز کی شکل میں جاری کیا گیا۔

اس نئی قسم کے نتیجے میں اموات کی شرح میں اضافے کی وجوہات کو مکمل طور پر واضح نہیں کیا گیا، کچھ شواہد سے عندیہ ملتا ہے کہ بی 1.1.7 سے متاثر افراد میں وائرل لوڈ زیادہ ہوتا ہے، جس کے باعث وائرس نہ صرف زیادہ تیزی سے پھیل سکتا ہے بلکہ مخصوص طریقہ علاج کی افادیت کو بھی ممکنہ طور پر متاثر کرسکتا ہے۔

مگر سائنسدانوں کی جانب سے یہ سمجھنے کی کوشش کی گئی کہ اس نئی قسم کے نتیجے میں موت کا خطرہ کس حد تک بڑھ سکتا ہے۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کی وبا کے نتیجے میں ایک لاکھ 17 ہزار سے زیادہ اموات ہوئی ہیں، جن میں سے نصف ہلاکتیں گزشتہ سال نومبر کے بعد ہوئیں، جب وہاں یہ نئی قسم پھیلنا شروع ہوئی۔


متعلقہ خبریں