کورونا وائرس کے غلط نتائج نے کھلبلی مچا دی

کورونا وائرس کے غلط نتائج نے کھلبلی مچا دی

برطانوی کمپنی ایمیزون میں کورونا وائرس کے غلط نتائج نے کھلبلی مچا دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانوی کمپنی ایمیزون کے چار ہزار کے قریب ملازمین کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے لیکن کال سینٹر کی غلطی سے تمام ملازمین کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے نتائج بتائے گئے۔

سیلف آئسولیٹ کی ہدایات کے چند گھنٹوں بعد ہی غلطی کا اعتراف بھی کر لیا گیا۔ 

برطانیہ میں اس وقت کورونا کی سب سے خطرناک شکل بھی سامنے آئی ہے تاہم برطانیہ کی جانب سے کیے گئے اقدامات کے بعد کورونا کیسز میں کمی آ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں کورونا وائرس کی ایک اور نئی قسم دریافت

برطانوی حکام کے مطابق پچھلے ہفتے 4 ہزار 345 اموات ہوئی ہیں جو اس سے گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 25 فیصد کم ہیں۔ برطانیہ میں اب تک ایک کروڑ 55 لاکھ 76 ہزار کے قریب لوگوں کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

گزشتہ دنوں برطانوی ماہرین نے انکشاف کیا تھا کہ برطانیہ میں آنے والی کورونا وائرس کی نئی قسم جان لیوا ہے اور زیادہ خطرناک ہے۔

اس نئی قسم کے نتیجے میں اموات کی شرح میں اضافے کی وجوہات کو مکمل طور پر واضح نہیں کیا گیا، کچھ شواہد سے عندیہ ملتا ہے کہ بی 1.1.7 سے متاثر افراد میں وائرل لوڈ زیادہ ہوتا ہے، جس کے باعث وائرس نہ صرف زیادہ تیزی سے پھیل سکتا ہے بلکہ مخصوص طریقہ علاج کی افادیت کو بھی ممکنہ طور پر متاثر کرسکتا ہے۔


متعلقہ خبریں