سجل علی اور جمائمہ خان کی تصویر وائرل

فوٹو: فائل

وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ اور بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ سجل علی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ 

سجل علی ان دنوں  برطانوی پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ کے ساتھ ان کی کامیڈی رومنٹک فلم ’What’s Love Got to Do With It‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جمائما کی نئی فلم: سجل علی اور شبانہ اعظمی جلوہ گر ہونگی

ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’یقین کا سفر‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی سجل علی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (اپ) انسٹاگرام پر اپنی اور جمائمہ کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

تصاویر میں سجل علی اور جمائمہ خان خوشگوار موڈ میں اکٹھی بیٹھی ہیں اور جمائمہ سجل کو دیکھ کر مسکرا رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sajal Ahad Mir (@sajalaly)

پاکستانی اداکارہ سجل علی نے بھی پوسٹ کے کیپشن میں Memories For A Life Time کے ہیش ٹیگ کا استعمال بھی کیا ہے۔

فلم کی ہدایت کاری کے فرائض بھارتی ہدایت کار شیکھر کپور ادا کر رہے ہیں۔ جمائما گولڈ اسمتھ ’What’s Love Got to Do With It‘ کی پروڈیوسر ہونے کے ساتھ لکھاری بھی ہیں۔

فلم ’What’s Love Got to Do With It‘ کے ہدایت کار شیکھر کپور نے معروف بالی ووڈ فلم ’مسٹر انڈیا‘ کی ہدایت کاری بھی کی تھی۔

فلم کی کاسٹ میں پاکستانی نژاد برطانوی اداکار شاہد لطیف، برطانوی اداکارہ للی جیمز اور ایما تھامپسن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز