سلمان خان سے پہلے میں نے پیار کیا میں کون ہیرو تھا؟

سلمان خان سے پہلے میں نے پیار کیا میں کون ہیرو تھا؟

فوٹو: فائل


80 کی دہائی کی مقبول ترین فلم ’میں نے پیار کیا‘ کے لیے پہلی چوائس سلمان خان نہیں بلکہ کوئی اور تھا۔

فلم ’میں نے پیار کیا‘ بالی وڈ کے دبنگ خان سلمان خان کی کامیاب ترین فلموں میں سے ایک ہے۔ اس فلم کے ذریعے ہی اداکار سلمان خان اور اداکارہ بھگیا شری نے ڈیبیو کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کارڈز چھپوانے کے بعد سلمان خان کا شادی سے انکار

دونوں اداکاروں کو ’میں نے پیار کیا‘ میں بہترین اداکاری پر اُس سال کے فلم فیئر ایوارڈ فار بیسٹ میل اینڈ فی میل ڈیبیو کے اعزاز سے بھی نوازا گیا تھا۔

تین دہائیوں بعد بھارت کی بنگالی فلموں کے مایہ ناز ڈائریکٹر پروسنجیت چترجی نے انکشاف کیا ہے کہ ’میں نے پیار کیا‘ کے لیے پہلی چوائس سلمان خان نہیں بلکہ کوئی اداکار تھا۔

پروسنجیت چترجی نے بتایا کہ اس فلم کے مرکزی کردارکی آفر پہلے انہیں ہوئی تھی تاہم انہوں نے اس فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا۔

انہوں نے اپنے پروگرام Being Prosenjit: The master of reinvention میں یہ انکشاف کیا۔

پروسیجیت چترجی نے یہ بھی بتایا کہ بلاک بسٹر فلم ساجن میں جو کردار سنجے دت نے ادا کیا تھا اس کی آفر بھی پہلے انہیں ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: نایاب کالے ہرنوں کا شکار، سلمان خان کو 5 سال قید 10 ہزار جرمانہ

1989 میں راج شری پروڈکشنز فلمز کے بینر تلے بننے والی بلاک بسٹر فلم ’میں نے پیار کیا‘  نے 12 فلم فیئر ایوارڈز کے لیے نامزدگی حاصل کی تھی اور چھ ایوارڈز جیتنے میں کامیاب ہوئی تھی۔


متعلقہ خبریں