سی ٹی ڈی نے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا

سی ٹی ڈی نے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا

پشاور: خیبر پختونخوا کے علاقے مالاکنڈ میں سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے مالاکنڈ ریجن میں کارروائی کرتے ہوئے داعش کے تین مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ جن میں عبدالرحمان، عزیز اور فضل قاسم شامل ہیں۔

گرفتار کیے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے بھارتی مقدار میں گولہ بارود اور اسلحہ برآمد ہوا۔

اس سے قبل شمالی وزیرستان میں آج سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزستان کے علاقے میر علی میں دہشت گردوں کے مشتبہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق علیم خان خوشحالی گروپ سے تھا۔ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملے اور اغوا برائے تاوان کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، چار دہشت گرد ہلاک

رواں ماہ کے آغاز پر بھی میر علی میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے جبکہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو جوان شہید اور چار زخمی ہوئے تھے۔

 

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز