دنیا کو بچانے کیلئےگوشت کا استعمال بند کرنا ہو گا، بل گیٹس

فائل فوٹو


مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے خبردار کیا ہے کہ اگر دنیا کو بچانا ہے تو گوشت کا استعمال بند کرنا ہو گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بل گیٹس نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کو روکنے کے لئے امریکہ اور دوسرے دولت مند ممالک کو سو فیصد مصنوعی گائے کے گوشت کی طرف بڑھنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ گائیں اور دیگر جانور  گھاس کھا کر میتھین تیار کرتے ہیں جو ایک طاقتور گرین ہاؤس گیس ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ میتھین کاربن ڈائی آکسائیڈ کے مقابلے میں گرمی کم کرنے میں28 گنا زیادہ موثر ہے۔

سنگاپور: لیبارٹری میں تیار گوشت سے نگٹس بنانے کی منظوری

خیال رہے کہ دنیا کے بعض ممالک میں مصنوعی طریقے سے بنائے گئے گوشت کا استعمال شروع ہو چکا ہے۔

گزشتہ دنوں  سنگاپور نے لیبارٹری میں تیار کردہ گوشت سے نگٹس تیار کرنے کی منظوری دی تھی۔

مرغی کا کم پکا گوشت انسانی صحت کے لیے خطرناک قرار

امریکی کمپنی ایٹ جسٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کے لیبارٹری میں تیار کردہ گوشت کو سنگاپور میں فروخت کرنے کی منظوری مل گئی ہے۔

سان فرانسسکو میں قائم امریکی کمپنی ایٹ جسٹ کے سربراہ جوش ٹیٹرک کا کہنا تھا کہ سنگاپور کی جانب سے ملنے والی منظوری فوڈ انڈسٹری کے لیے نہایت اہم سنگ میل ثابت ہو گی۔

جوش ٹیٹرک کا کہنا تھا کہ وہ اس بات کی امید رکھتے ہیں کہ آئندہ سالوں میں گوشت کے حصول کے کی خاطر کسی بھی جانور کو مارنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

سنگاپور چہرے کی تصدیق کرنے والی ٹیکنالوجی استعمال کرنے والا پہلا ملک


متعلقہ خبریں