کابینہ اجلاس: ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری منظور


وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری باقاعدہ طور پر منظور کر لی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وفاق کے ماتحت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری منظور کی گئی۔

سمری کے مطابق 17 وفاقی ادارے تنخواہوں کے اس اضافے سے مستفید نہیں ہوں گے۔ ان اداروں میں سپریم کورٹ، وزیراعظم سیکرٹریٹ، نیب، عدالتوں،،ایف بی آر، ایف آئی اے اور پارلیمنٹ وغیرہ کے ملازمین شامل ہیں۔

سرکاری ملازمین کیلیے خوشخبری: ایڈہاک ریلیف دینے کا اعلان، اعلامیہ جاری

سمری کے مطابق تنخواہوں میں اضافہ مارچ سے نافذالعمل ہو گا۔ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سے خزانے پر 21 ارب روپے سالانہ خرچ آئیگا۔

گریڈ ایک سے 19 کے وفاقی ملازمین کی بنیادی تنخواہ میں اضافے منظوری دی گئی ہے۔

سمری کے مطابق کابینہ نے صوبوں کو بھی تنخواہوں میں فرق کو اپنے خرچ پر کمی کی تجویز بھی دی ہے۔ پے اینڈ پینشن کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں تنخواہوں میں تفاوت کم کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل سرکاری ملازمین نے تنخواہوں میں اضافے کے لیے اسلام آباد میں احتجاجی دھرنا دیا تھا اور اس دوران ملازمین کی پولیس کے ساتھ چھڑپیں بھی ہوئی تھیں۔

بعد ازاں وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر داخلہ شیخ رشید اور وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان پر مشتمل حکومتی ٹیم نے سرکاری ملازمین کے رہنماؤں سے کامیاب مذاکرات کیے اور ملازمین نے تنخواہوں میں اضافے کی یقین دہانی کے بعد دھرنا ختم کر دیا تھا۔


متعلقہ خبریں