حلیم عادل شیخ  2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

حلیم عادل شیخ کی گاڑی پر جعلی نمبر پلیٹ ہونے کا انکشاف

کراچی: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ااور سندھ اسمبلی قائد حزب اختلاف رہنما حلیم عادل شیخ  اور ان کے چار گارڈز کو 19 فروری تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 88 ملیر میں انتخابی عمل میں رخنہ ڈالنے پر گرفتار سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کو بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش کیا گیا۔

دوران پیشی پولیس نے تحریک انصاف کے رہنماوں کو عدالت میں داخلے سے روک دیا  لیکن بعد میں پی ٹی آئی کے وکلا نے انہیں عدالت میں داخل ہونے کی اجازت دلوادی۔

مزید پڑھیں: حلیم عادل شیخ کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج

سرکاری وکیل نے  حلیم عادل شیخ کے پانچ دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر  نے  میمن  گوٹھ تھانے میں درج مقدمے میں حلیم عادل شیخ کی ضمانت منظور کرلی جبکہ گڈاپ ٹاؤن  میں درج  مقدمہ میں  دو روزہ ریمانڈ  پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔۔

عدالت میں پیشی کے موقعہ پر حلیم عادل شیخ سندھ حکومت پر برس پڑے اور کہا کہ حملے بھی ہم پر ہوئے اور ایف آئی آر بھی ہم پر اور گرفتار بھی ہم ہیں۔ یہ کیسا انصاف ہے۔


متعلقہ خبریں