ہرنائی: کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے 4 کان کن جان بحق


بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ ٹھاکری میں کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے کے باعث 4 کان کن جان بحق جبکہ 6 بے ہوش ہوگئے۔

ہم نیوز کے مطابق شاہرگ ٹھاکری ایریا لیز نمبر 94 اکبر خان کی کوئلہ کی کان میں 10 کان کن کوئلہ نکال رہے تھے جن میں سے چار زہریلی گیس  سے دم گھٹنے سے جاں بحق جبکہ 6 کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

زہریلی گیس بھرنے کے باعث دم گھٹنے سے جاں بحق ہونے والے کان کنوں کی شناخت 18 سالہ علی شاہ، 45 سالہ سید محمد، 22 سالہ صباء  اور رشید سے ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: درہ آدم خیل: کوئلے کی کان میں گیس دھماکہ، 3 کان کن جاں بحق

زہریلی گیس سے دم گھٹنے سے بے ہوش اور جاں بحق ہونے والے کان کنوں کا تعلق خیبر پختونخواہ کے ضلع سوات سے تھا۔

ذرائع کے مطابق کان کنوں کی لاشوں کو اپنی مدد آپ کے تحت نکل لیا گیا ہے جبکہ بے ہوش ہونے والے کان کنوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مائنز ریسکیو کا عملہ نہ ہونے کی وجہ سے مقامی مزدوروں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشیں کان سے نکال کر ہسپتال پہنچادیں۔


متعلقہ خبریں