وفاقی حکومت: پاسپورٹ کی فیسوں میں کمی کا اعلان

وفاقی حکومت: پاسپورٹ کی فیسوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پاسپورٹ کی فیسوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔ اس ضمن میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ پاسپورٹ کی نئی فیسوں کا اطلاق 17 فروری سے ہو گا۔

حکومت کا نواز شریف کے پاسپورٹ کی تجدید نہ کرنے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق پاسپورٹ کی فیسوں میں کمی سے متعلق نوٹیفکیشن ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے جاری کیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت 5 سال کے لیے 36 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی فیس 3 ہزار روپے جب کہ ارجنٹ کی فیس 5 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

پانچ سال کے لیے 72 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی فیس 5500 روپے اور ارجنٹ کی فیس 9 ہزار روپے ہوگی۔

دنیا بھر کے ملکوں کی پاسپورٹ رینکنگ جاری، پاکستان کا 60واں نمبر

نوٹیفکیشن کے مطابق 5 سال کے لیے 100 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی فیس 6 ہزار جب کہ ارجنٹ کی فیس 12 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

دس سال کے لیے 36 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی فیس 4500 اور ارجنٹ فیس 7500 روپے جب کہ 72 صفحات کی 8250 اور ارجنٹ فیس 13500 روپے ہو گی۔

ہم نیوز کے مطابق جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت 10 سال کے لیے 100 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی فیس 9 ہزار اور ارجنٹ کی فیس 18 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

پاکستانی پاسپورٹ پر 85 ممالک گھومنے والا شخص

وفاقی حکومت کی طرف سے پاسپورٹ کی نئے چارجز کا آج (17 فروری) سے اطلاق کردیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں