پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کا نہیں رخصت کرنے کا وقت آگیا ہے، مریم نواز


نوشہرہ: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ دینے کا نہیں رخصت کرنے کا وقت آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جتنی پنجاب کی بیٹی ہوں اس سے زیادہ خیبرپختونخوا کی بیٹی ہوں۔ انہوں ںے کہا کہ مجھے پنجاب، سندھ اوربلوچستان سے زیادہ خیبر پختونخوا سے ہمدردی ہے۔

شہریوں کو تحفظ دینا ریاست کا فرض ہے، مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کو شکریہ ادا کرتی ہوں۔ انہوں ںے کہا کہ میں نوشہرہ کے عوام اور مولانا عطاالرحمان کی بھی شکر گزار ہوں۔

مریم نواز نے کہا کہ گھر میں جب روٹی ختم ہوجاتی ہے تو والد صاحب کہتے ہیں روٹی راوڑا۔ انہوں ںے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ ڈسکہ جاوَں اور نوشہرہ نہ جاوَں۔ انہوں ںے کہا کہ ن لیگ کا نامزد امیدواراختیار ولی وفا نبھانا جانتا ہے اور جیت کر آپ کی خدمت کرے گا۔

انہوں ںے کہا کہ مجھے پشتو زبان سے بہت پیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کو انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ ن لیگ کے دورحکومت میں غریب کا چولہا جل رہا تھا، میں بجلی کے کارخانے لگ رہے تھے، ن لیگ کے دورمیں پیٹرول ، گیس اور بجلی کی قیمتو ں میں کمی آرہی تھی اور ملک ترقی کررہا تھا جب کہ آج سب بے حال ہیں۔

نظریہ ضرورت کو زندہ کرنا بہت بڑا المیہ ہو گا، مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق ن لیگ کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ مریم بی بی اس نااہل اور نالائق حکومت سے جان چھڑاوَ۔ انہوں ںے کہا نوازشریف کے دور میں چینی ،دالیں اور سبزیاں سستی تھیں۔ انہوں ںے کہا کہ
نااہلی کوخیبرپختو نخوا کے لوگ 8 سال سے برداشت کر رہے ہیں۔

انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کے دورمیں ترقی کی شرح 5 فیصد سے زائد تھی۔ انہوں ںے کہا کہ چوروں کے دور میں انڈے 70 روپے درجن اور آج 100 روپے درجن ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ چوروں کے زمانے میں چینی 50 روپے فی کلو اورآج 120 روپے کلو ہے۔

انہوں ںے کہا کہ ن لیگ کے دور حکومت میں روٹی 5 روپے کی اور آج 20 روپے کی ہوگئی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ پی ٹی آئی کا بندہ ووٹ مانگنے آئے تو اسے بجلی کا بل دکھانا۔ انہوں ںے دعویٰ کیا کہ خیبرپختونخوا کی پولیس بھی مجھے کہہ رہی ہے کہ نا اہل سے جان چھڑاؤ۔

ہم نیوز کے مطابق مریم نواز نے الزام عائد کیا کہ عوام کے ووٹوں پر ڈاکہ ڈال کر عمران خان کو مسلط کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ذاتی ڈاکٹروں، کچن چلانے والوں اور جیبیں بھرنے والوں کو نوکریاں دی گئیں۔

مریم نواز نے بیک ڈور رابطے کیے ہیں، فواد چودھری کا دعویٰ

ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز ںے کہا کہ پشاور میں جعلی بس منصوبے کی بسیں خراب ہو گئی ہیں اور لوگ بسوں میں سفر کم دھکے زیادہ لگا رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں