لہسن کھائیں اور بیماریایوں سے چھٹکارا پائیں

لہسن کھائیں اور بیماریایوں سے چھٹکارا پائیں

لہسن کا استعمال ہمارے روز مرہ کھانوں میں عام ہے لیکن اس کے بے پناہ فائدوں سے ہم ناواقف ہیں، لہسن کا مختلف طریقے سے استعمال ہماری صحت کے لیے بے انتہا مفید ہے۔

میڈکل نیوز ٹوڈے کی ایک رپورٹ کے مطابق یونانی معالج ہیپو کریٹس، جنہیں مغربی ادویات کا بانی بھی کہا جاتا ہے، نے بھی لہسن کو مختلف بیماریوں کے علاج کے لیے مفید قرار دے دیا تھا۔ ہیپو کریٹس نے لہسن کو سانس کی بیماریوں، ہاضمے کی خرابی اور تھکاوٹ کے علاج کے لیے مفید قرار دیا تھا۔

لہسن کے ڈھیروں فوائد ہیں جن میں سے چند ایک درج ذیل ہیں۔

پیٹ کے جراثیموں سے نجات

لہسن کو خالی پیٹ کھانے سے پیٹ میں موجود بیکٹریا لہسن کے اثرات سے بچ نہیں سکتے اور مر جاتے ہیں۔ خالی پیٹ لہسن کھانے سے بیماریوں سے محفوظ رہنے کا تناسب بڑھ جاتا ہے۔

مدافعتی نظام میں اضافہ

خالی پیٹ لہسن کھانے سے انسانی جسم میں مدافعتی نظام بھی موجود ہوتا ہے اور انسانی جسم بیماریوں کا تیزی سے مقابلہ کرتا ہے اور بیکٹریا کو پھیلنے سے روکتا ہے۔ اینٹی آکسیڈنٹ سے بھر پور ہونے کی وجہ سے آپ کی غذا میں لہسن کی شمولیت جسم میں دفاعی نظام کو فائدہ پہنچاتی ہے۔

کھانسی اور نزلہ، زکام سے نجات

سردیوں میں عام طور پر کھانسی اور نزلہ، زکام عام ہوتا ہے۔ جس سے آپ سے ہی متاثر ہوتے ہیں۔ لہسن ایک قدرتی اینٹی بائیوٹک ہے جسے اگر سردیوں میں باقاعدہ استعمال کیا جائے تو وہ آپ کو کھانسی، نزلہ اور زکام سے محفوظ رکھتا ہے۔

مزید پڑھیں: ادرک کے بےشمار فائدے جن سے آپ بے خبر ہیں

لہسن کو چائے یا پانی میں ابال کا استعمال کیا جا سکتا ہے لہسن کا ترش ذائقہ کم کرنے کے لیے اس کے سات شہد کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے۔

کانوں میں انفیکشن کا علاج

کانوں کا انفیکشن ہمیں بہت تکلیف دیتا ہے خاص کر بچے اس سے بہت زیادہ تکلیف محسوس کرتے ہیں۔ اس کے لیے بھی لہسن انتہائی فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔ لہسن کو پیس کر اس کا تیل نکال لیں اور اس کے چند قطرے کان میں ڈالنے سے آپ کو فوری آرام پہنچے گا۔

بلڈ پریشر سے نجات

لہسن آپ کے خون کو پتلا کرتا ہے اور ںظام خون کو بہتر بناتا ہے اس کا مسلسل استعمال آپ کو ہائی بلڈ پریشر سے نجات دلاتا ہے۔ اگر آپ کو خون کی شریانیں بند ہونے کی تکلیف ہو تو باقاعدگی سے خالی پیٹ لہسن کا استعمال کریں آپ کو اپنی صحت میں بہتری محسوس ہو گی۔

جلدی بیماری سے چھٹکارا

اگر آپ کسی بھی قسم کی جلدی بیماری میں مبتلا ہیں تو اپنے کھانے میں لہسن کی مقدار بڑھا دیں جس سے آپ کے جسم میں موجود زہریلے بیکٹریا کم ہو جائیں گے اور آپ کی جلد تروتازہ رہے گی۔

دانت کے درد میں مفید

دانت کا درد آپ کے جسم میں سب سے زیادہ تکلیف دہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے آپ کے سر میں بھی تکلیف ہوتی ہے اور آپ کوئی بھی کام کرنے کے قابل نہیں رہتے۔ دانت کی تکلیف کو فوری طور پر کم کرنے کے لیے لہسن کا استعمال بے انتہا مفید ہے۔

لہسن کو اپنے تکلیف زدہ دانت پر رگڑیں اور پھر اس کا کمال دیکھیں۔ آپ کے دانت کا درد فوری طور پر کم ہو جائے گی اور آپ اپنے معالج کو بآسانی دکھا سکیں گے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں