موجودہ چیلنجز کے لیے خود کو ہر وقت تیار رکھنا ہوگا، آرمی چیف

موجودہ چیلنجز کے لیے خود کو ہر وقت تیار رکھنا ہوگا، آرمی چیف

کراچی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہمیں موجودہ چیلنجزکے لیے خود کو ہر وقت تیار رکھنا ہوگا۔

آرمی چیف کا تھر میں تربیتی مشقوں کا جائزہ، معیار کی تعریف

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے یہ بات پی اے ایف ایئر وار کالج کراچی کے دورے کے موقع پرکورس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پی اے ایف ایئر وار کالج کے دورے کے موقع پر پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اورکامیابیوں کو سراہا۔

ایئروارکورس کےشرکا سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پاک فضائیہ کے افسران جدید رجحانات سے خود کو روشناس کریں۔ انہوں ںے کہا کہ جدید جنگی تقاضوں اور رجحانات میں ہر وقت تیار رہنا ضروری ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کھاریاں گیریژن کا دورہ

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں موجودہ چیلنجزکے لیے خود کو ہروقت تیار رکھنا ہوگا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سینٹرل آرڈیننس ڈپو کا بھی دورہ کیا۔ انہیں دورے کے دوران ایک صدی پرانے انفرا اسٹرکچر کی اپ گریڈیشن پر بریفنگ دی گئی۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرڈیننس کورکی لاجسٹک کاوش کو بھی سراہا۔

آرمی چیف کا راولپنڈی میں لاجسٹکس انسٹالیشنز کا دورہ

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کورکمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے استقبال کیا۔


متعلقہ خبریں